مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انگلینڈ نے مانچسٹر کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز کو ایک ایک سے برابر کردیا ہے جبکہ اس سیریز کے ابھی دوٹیسٹ میچز باقی ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں70.3اوورز میں 234 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
واضح رہے کہ یہ پاکستانی ٹیم کی رنز کے لحاظ سے چوتھی بڑی شکست ہے۔کوئی پاکستانی بیٹسمین حالات کے مطابق نہ کھیل سکا اور برطانوی بولروں کے سامنے نہ ٹک سکا جس کے نتیجے میں پاکستانی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔
اس سے قبل برطانوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ پر 173 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 565رنز جیسا بڑا ہدف ملا تھا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 42، شان مسعود 1 ،اظہر علی 8،یونس خان 28،کپتان مصباح الحق 35،اسد شفیق 39 ، وکٹ کیپر سرفرازاحمد7 ،یاسر شاہ 10 ،وہاب ریاض 19 ،اور محمد عامر 29رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، جبکہ راحت علی8بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
جبکہ برطانیہ کی جانب سے جیمز اینڈریسن نے3، معین علی 3، کرس ووکس 3اور جوئے روٹ نے ایک وکٹ اپنے نام کی ہے ۔
انگلینڈ نے مانچسٹر کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز کو ایک ایک سے برابر کردیا ہے جبکہ اس سیریز کے ابھی دوٹیسٹ میچز باقی ہیں۔
News ID 1865758
آپ کا تبصرہ